Swat News

مینگورہ، آل پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن اپٹا ضلع سوات نے پولیو ڈیوٹی سے انکارکرنے والے اساتذہ کی معطلی اور ان کی تنخواہوں کی بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھمکی دی کہ آئندہ اساتذہ کے ساتھ زیادتی بند نہ کی گئی تو 15 مارچ سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ، ہفتہ کے روز سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت اپٹا کی سپریم کونسل کے صوبائی چیئرمین ابراھیم شاہ بابا ، ضلعی صدر سید سکندر شاہ باچہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری علی روئیداد خان نے کی جبکہ اس موقع پر اساتذہ نے بازو ں پرسیاہ پٹیاں باند ھ رکھی تھیں ،

خوازہ خیلہ، صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کا خوازہ خیلہ ہسپتال کا اچانک دورہ ، ہسپتال عملہ کے دوڑے لگ گئے صوبائی صحت وزیر شہرام ترکئی اور ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان ہسپتال پہنچنے پر لوگوں نے شکایات کے انبھار لگادئیے ، ڈاکٹروں سمیت دیگر سٹاف کے خلاف

سوات ، ڈسٹرکٹ کورٹس میں ہڑتال کا دس روز مکمل ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، وکلاء کے ہڑتال ختم جبکہ کلرکوں کا ہڑتال بدستور جاری ، تفصیلات کے مطابق سوات بار ایسوسی ایشن اور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے مشترکہ احتجاج جس میں اس کا مطالبہ تھا کہ

بریکوٹ ، صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی سوات کا دورہ،سینٹ الیکشن میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں گے ،۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور ممبران غریب ہوں گے مگر ضمیر فروش نہیں ہیں ۔شہرام ترکئی کو سوات کے صوبائی ممبران کو یقین دہانی ۔تفصیلات کے

دہ سوات سحر ۔ دستاویزی پروگرام

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارتی اشتعال انگیزی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور مقامی افراد کے بلند حوصلے اورعزم کوسراہا۔

کراچی میں امن و امان کے لئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعظم

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے لئے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کراچی میں نویں ’’پاکستان ایکسپو‘‘ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے، ہمیں خطے میں معاشی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے، یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات میں کشمیرسمیت تمام معاملات پربات ہوگی، دفترخارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت سے سیکرٹری خارجہ ملاقات میں کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات ہوگی جب کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان طالبان سے امن مذاکرات کی حمایت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ قیام امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کی آمد کے موقع پر مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب امور پر بات ہوگی تاہم اس حوالے سے کوئی خاص ایجنڈہ زیرغور نہیں۔

ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے آئین میں ترمیم افسوسناک ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری نظام کے لیے کینسر ہے لیکن اس کے لئے آئین میں ترمیم افسوسناک ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوری نظام کے لیے کینسر ہے لیکن بدقسمتی سے اس میں ملوث افراد بہت مضبوط ہوگئے ہیں اور اس کی وجہ غیر جماعتی انتخابات ہیں۔ افسوس ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے آئین میں ترمیم کررہے ہیں، وہ سمجتے ہیں کہ آئین پر یہ بدنما داغ نہ لگایا جائے۔

تین برسوں میں آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوں گے، پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 3 برسوں کے دوران سسٹم میں 8 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بجلی کے قلیل اور طویل مدتی منصوبے شروع کئے ہیں، بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کم کرکے عوام کی مشکلات کم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

اشتھارات

yoursaf enter

property

CARD SWAT111

ayub

 

the home of education

ویڈیو رپورٹ

سوات پولیس کی اہم کاروائی تین ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار

ویڈیو پروگرام

مینگورہ مقا می ہو ٹل میں "امن میرا حق" کے نا م پر سیمنار کا انعقاد

کالم

اشتھارات

the home of education